پاکستان

علامہ شبیر میثمی کی پنجاب حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی محرم الحرام کے انتظامات کے موضوع پر پنجاب حکومت کے منتظمین سے ملاقات

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے محرم الحرام 1446ھ کے حوالے سے ایس یو سی پنجاب، لاہور کے ذمہ داران کے ہمراہ حکومت پنجاب کے ذمہ داران سے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں محرم الحرام و صفر المظفر 1446ھ کے حوالے سے مجالس، جلوس اور سبیل امام حسین علیہ السلام کے مسائل و مشکلات اور ان کے فوری حل کے سلسلے میں حکومت پنجاب کے اہم ذمہ داران سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کےلئے ایران نے ویزہ فری کردیا

حکومت کی جانب سے مسائل کو فوری و ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کا اطمینان دلایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button