اہم ترین خبریںایران

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،دودہشتگرد ہلاک

ایران کے سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کی پولیس نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے صوبے کے مختلف مقامات پر مشتبہ مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے۔

صوبائی پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ نے اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لے لیا

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کاروائی کے دوران صوبے کے مختلف مقامات سے تین ہزار سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کے قبضے سے سنگین نوعیت کے اسلحے بھی برامد ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button