اہم ترین خبریںلبنان

صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملوں سے آگ بھڑک اٹھی

شیعیت نیوز:ذرائع نے کے مطابق لبنان کی حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ شہر صفد کے قریب زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔

صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں لگنے والی وسیع آگ کا حوالہ دیتے ہوئے آگ بجھانے کے لیے ہوائی جہازوں کی مدد سے 25 فائر بریگیڈ ٹیمیں بھیجے جانے کی خبر دی ہے۔

صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند منٹ قبل مقبوضہ فلسطین کی شمالی بستی مغربی الجلیل سمیت دیگر علاقوں میں دوبارہ خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے ان علاقوں پر ڈرون یا میزائل حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ڈرون حملہ، حزب اللہ کا کمانڈر شہید

آج صبح لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں جنوبی لبنان کے قصبے جویا میں اپنے ایک سینئر کمانڈر کی شہادت کے ردعمل میں مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔

ان حملوں میں شبعا کے مقبوضہ میدان، رویسۃ القرن بیس اور کفر شوبا کی مقبوضہ بلندیوں میں الرمثا بیس پر میزائل حملہ، سعسع میں ایک اسرائیلی فیکٹری کو نشانہ بنانا، عین زیتیم فوجی بیس پر کاتیوشا میزائلوں سے حملہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے میرون بیس کے ایئر سرویلنس یونٹ کے ہیڈ کوارٹر اور ایئر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button