اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصر نے سینٹ میں جی بی کی بہترین ترجمانی کی، علامہ محمد حسن جعفری

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطبۂ جمعہ میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین کی سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کی اور یونیورسٹی آف بلتستان کے ناپسندیدہ وی سی کے خلاف بھی بات کی۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز : مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطبۂ جمعہ میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین کی سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کی۔

یونیورسٹی آف بلتستان کے ناپسندیدہ وی سی کے خلاف بھی بات کی، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے 9 جون کو عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی۔

جس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر جید علمائے کرام خطاب کریں گے۔

جبکہ دس جون بروز پیر کو محسن ملت علامہ شیخ محسن نجفی مرحوم کی یاد میں جامعہ زہراء میں اہم کانفرنس منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس تین روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

جس میں نیز علمائے کرام اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ویمنز یونیورسٹی کی تعمیر کے بارے میں کہا کہ ویمنز یونیورسٹی کے قیام کیلئے کاغذی کارروائی ہو رہی ہے۔

پچاس کنال کی زمین بہت کم ہے ڈیڑھ سو کنال کی زمین کہیں دستیاب ہوئی تو ہم یونیورسٹی کے منصوبے پر کام شروع کریں گے۔

ہم اولڈینگ کے مؤمنین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے حصے کی زمین میں سے سو کنال زمین ہمیں عطیہ کریں گے۔

چھومک کے مؤمنین کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے پچاس کنال زمین پہلے ہی فراہم کردی ہے۔

لاہور میں مسافر خانے کی تعمیر کیلئے پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

اب تک پندرہ ملین منصوبے پر خرچ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button