اہم ترین خبریںپاکستان

آج کے حکمرانوں کیلئے علی (ع) رول ماڈل ہیں، آیت اللہ سید ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبۂ جمعہ میں کہا کہ ہماری عدالتوں کو سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عوام کے مقدمات کو بھی ترجیح دینی چاہیئے۔

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبۂ جمعہ میں کہا کہ ہماری عدالتوں کو سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عوام کے مقدمات کو بھی ترجیح دینی چاہیئے، تاکہ ملک ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا منفی خبروں کی بجائے مثبت خبریں دے، تو یہ قوم کی خدمت ہوگی ۔

ہر وقت لڑائی جھگڑے کے لئے تیار رہنے کی بجائے ہمیں صبر و تحمل اور اخلاق حسنہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

قوم اور حکمران قناعت پسندی سے قرض اتار سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف سے سود پر قرض لینے کی وجہ سے ہماری قوم مہنگائی بیروزگاری اور غلامی جیسی مشکلات کا شکار ہے۔

ہمیں قناعت پسندی کو اختیار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس تین روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان سود پر قرض لے رہا ہے۔

حکومت ایسی پالیسی بنائے کہ چند سال قناعت سے گزار لیں اور قرض نہ لیں، ملک ترقی پذیر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل ہیں، جس سے ہم قرضوں کو واپس کر سکتے ہیں۔

ہماری عدالتوں کی ترجیح بھی عوام کی بجائے حکمران ہیں۔

عدالتیں سیاسی مسائل اور مقدمات زیادہ جلدی سنتی ہیں، جبکہ عوام کے مقدمات کو ثانوی حیثیت دی جاتی ہے۔

اگر عدالتیں عوام کے مقدمات کو ترجیح دیں گی تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

عام آدمی کو بیسیوں سال لگ جاتے ہیں انہیں انصاف نہیں ملتا، لیکن سیاسی مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button