اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شبیر میثمی کی قومی یکجہتی کانفرنس میں خصوصی شرکت

علامہ شبیر حسن میثمی نے پی سی ہوٹل مظفرآباد کشمیر میں منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قومی یکجہتی کانفرنس پی سی ہوٹل مظفرآباد کشمیر میں خصوصی شرکت کی۔

اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے علماء کرام و مشائخ عظام نے بھی بھرپور شرکت کی۔

کانفرنس میں محراب و منبر اور مشائخ عظام کی ذمہ داریوں سمیت اہم موضوعات زیر بحث رہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام علی رضا علیہ السلام کے حرم پر فلسطین حکومتی وفد کی حاضری

بعد ازاں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی ہوئیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button