پاکستان کی اہم خبریں

کراچی کے بیٹے ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، فاروق ستار

شیعیت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے شیڈو بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کو ترقی دینے کے لئے ایک شیڈو بجٹ پیش کر رہے ہیں، متحدہ بزنس فورم نے دن رات محنت کرکے بجٹ کو تیار کیا ہے۔

پاکستان میں دراصل ایک روایتی بجٹ آتا ہے، ہم نے بغیر کسی خوف کے ہمیشہ عوام دشمن بجٹ پر گفتگو کی، کراچی دشمن بجٹ بھی پیش کردیئے جاتے ہیں، ہم نے اپنے بجٹ میں سب سے پہلے قائداعظم کا قول نوٹ کیا ہے، معیشت کا سب سے گہرا تعلق سیاست سے ہے۔

قائداعظم نے کہا تھا اپنے وسائل کا صحیح استعمال کریں تو ملک ترقی کرے گا، کسی بھی ملک کی خودمختاری دراصل معاشی خودمختاری ہی ہے، ہم بیرونی قرضوں سے خساروں کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے خودمختاری برقرار نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر حملوں کی شدید مذمت،جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وفاقی حکومت ہماری تجاویز کو شامل کرلے تو عوام کو ریلیف ملتا ہوا نظر آئے گا۔

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہے، کراچی مانیٹری فنڈز ہی آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلوا سکتا ہے، اسلام آباد اور پنڈی والوں کو کہتے ہیں ہماری ہتھکڑیاں توڑی جائیں، ہم 23 ویں صدی میں معیشت کو لیکر جائیں گے۔

کراچی جب چلتا ہے تو لاہور، کوئٹہ اور لاڑکانہ چلتا ہے، کراچی کے بیٹے ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔

رواں مالی سال کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے، آمدنی اور اخراجات میں واضح فرق نظر آرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button