پاکستان کی اہم خبریں

غزہ پر حملوں کی شدید مذمت،جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان

شیعیت نیوز:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی، سیاسی اور دفاعی تعلقات کو سراہا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں ان تعلقات کو اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی بندرگاہ ایلات پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیا ہے، یمنی فوج

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان علاقائی مسائل پر مکمل اتفاق ہے۔

شہباز شریف نے غزہ کے بارے میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہہم اسرائیلی افواج کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جنگ کے فوری خاتمے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button