رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای امریکہ اور اسرائیل کے بذدلانہ حملےمیں شہید ہوگئے
شیعیت نیوز: گذشتہ روز 28 فروری 2026 بمطابق 10 رمضان المبارک کو امریکا اور اسرائیل کے اسلامی جمہوری ایران پر حملوں میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں رہبر انقلاب اسلامی کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر سوگوار ہجوم تہران کے انقلاب چوک میں جمع ہونا شروع ہوگیا ہے، جبکہ ایرانی شہری ملک کا قومی پرچم تھامے انقلاب چوک میں جمع ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ، پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال
ایرانی فوج کا رہبر انقلاب اسلامی کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی، وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔ ایرانی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، ’ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انقلابی کون ہیں‘۔







