کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ اور سینکڑوں پاکستانی شیعوں کے قاتل شفیق مینگل کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت، صدر آصف زرداری سے ملاقات

05 مارچ, 2026 18:07

شیعیت نیوز: کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کے سرغنہ اور سینکڑوں پاکستانی شیعوں کےقتل میں ملوث شفیق مینگل کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت ،بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک بیان میں ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ شفیق مینگل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے عناصر، جن پر ماضی میں بلوچ عوام کے خلاف تشدد اور سنگین الزامات ثابت ہوئے ہیں، انہیں سیاسی پناہ دینا نہ صرف افسوسناک بلکہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اصولی سیاست اور عوامی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اس لیے وہ ایسے کرداروں کی سیاسی سرپرستی اور انہیں کسی بھی جماعت میں جگہ دینے کے عمل کی واضح طور پر مخالفت کرتی ہے۔ پارٹی کے مطابق جن عناصر کے ہاتھ بلوچ نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور جن کے بارے میں عوامی حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہوں، ان کی شمولیت سے کئی اہم سوالات جنم لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت جواب دے،آیت اللہ خامنہ ای کے عاشق اور ٹرمپ کے مخالف جوانوں پربراہِ راست گولیاں کیوں چلائی گئیں؟ علامہ راجہ ناصرعباس

بیان میں مزید کہا گیا کہ جمہوریت اور عوامی سیاست کے دعوے کرنے والی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صفوں میں ایسے افراد کو شامل کرنے سے گریز کریں جو ماضی میں متنازع کردار کے حوالے سے جانے جاتے ہوں۔ بیان میں کہا گیا کہ پچھلے دو سال سے فارم 47 اور ڈیتھ سکواڈ کا اتحاد کھل کے سامنے آ گیا۔ اب اس اتحاد کو پیپلز پارٹی کا نام دے دیا اور سردار اختر جان مینگل کے خلاف ہرزہ سرائی بھی انہی لوگوں کی ایماء پر کی جاتی رہی۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام ماضی کے تلخ تجربات کو فراموش نہیں کر سکتے اور وہ ایسے عناصر کی سیاسی سرپرستی کو مسترد کرتے ہیں۔ پارٹی کے مطابق اگر سیاسی جماعتیں محض اقتدار کے حصول کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے لیے متنازع شخصیات کو اپنے پلیٹ فارم سے آگے لائیں گی، تو اس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوگا کہ جمہوری سیاست کو ذاتی مفادات اور موقع پرستی کی نذر کیا جا رہا ہے۔

 

10:48 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top