اہم ترین خبریںلبنان

غزہ کے حوالے سے جو بائیڈن کی تجاویز انتخاباتی مہم کا حصہ ہے، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز:لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله” کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم” نے کہا کہ اگر اسرائیل جنگ کو وسیع کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل، لبنان تک جنگ لے کر آیا تو پھر اس کا جواب تباہی اور اسرائیل سے صیہونیوں کی نقل مکانی ہو گا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مقاومت ہر قسم کی جنگ کے لئے تیار ہے اور اسرائیل کو کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ پھیلانا نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر کوئی اشتعال انگیزی مسلط کی گئی تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ،شہداء کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی ذرائع

حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دو ماہ سے درپیش چیلنجز میں ہمارا یہی جواب تھا کہ لبنان کا محاذ غزہ سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنانی سرحد پر ہماری رضوان بریگیڈ کی واپسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب تک ہم نے جنگی صورت حال کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا ایک چھوٹا سا حصہ استعمال کیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے غزہ کے حوالے سے جو بائیڈن کی پیش کردہ تجاویز کے بارے میں کہا کہ جنگ بندی کے لئے جو بائیڈن کا منصوبہ حقیقی نہیں ہے بلکہ یہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کا ایک بہانہ ہے۔

انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو روکنے کے لئے امریکہ سنجیدہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button