اہم ترین خبریںیمن

شام کے صوبہ حلب پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انصار اللہ

شیعیت نیوز:یمن کے انصار اللہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہم شام کے صوبہ حلب پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

شام پر حملوں کا تسلسل غزہ میں صہیونی دشمن کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ساتھ جاری ہے جو کہ اس قاتل رجیم کی سفاکیت کی نشانی ہے۔

امریکہ فلسطین اور خطے کے ممالک کے خلاف نہایت بے شرمی سے اسرائیل کے وحشیانہ جرائم اور جنگی جارحیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک

ہم شام کے موقف اور اس کی استقامت کی تعریف کرتے ہیں اور اس کے صیہونی رجیم کے حملوں کا جواب دینے کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ شام اور فلسطین کے ساتھ اس وقت تک یکجہتی کا اظہار کریں جب تک کہ ان پر صیہونی امریکی حملے بند نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button