اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک

شیعیت نیوز:حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مغربی شہر رفح میں صیہونی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا کیا جس کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہيں۔

رپورٹ کے مطابق القسام بريگیڈ کی اس منصوبہ بند کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے،سنیٹر مشاہد حسین سید

عزالدین القسام بریگیڈ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اس کے نوجوانوں نے صیہونی دشمن کے فوجیوں پر شہر غزہ کے الصبرہ محلے کے جنوب میں واقع سوشل سائنس یونیورسٹی کے عقب میں مارٹر حملہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب تحریک فتح سے وابستہ شہدائے الاقصی بریگيڈ نے کچھ ایسے ویڈیو جاری کئے ہیں جن میں ان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو جنوبی غزہ کے کچھ علاقوں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button