اہم ترین خبریںایران

رفح اسرائیلی رجیم کے خاتمے کی آخری منزل بن چکا ہے، امام جمعہ تہران

شیعیت نیوز:تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابو ترابی فرد نے کہا کہ آج مظلوم لیکن طاقتور رفح اسرائیلی رجیم کے خاتمے کی آخری منزل بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے غاصب صیہونی رجیم کو ہتھیار فراہم کرنے اور بین الاقوامی اداروں کی حمایت کے باوجود، غزہ کی مزاحمت اور مظلوم عوام اب بھی میدان میں کھڑے ہیں۔

سینئر عالم دین نے کہا کہ غزہ کو اسلامی دنیا کے جغرافیے سے کوئی نہیں مٹا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:رفح میں اسرائیلی جارحیت کے سبب امدادی ترسیل میں دو تہائی کمی آئی ہے:اقوامِ متحدہ

غزہ کی خونی مزاحمت یقینا فتح سے ہمکنار ہوگی اور وہ اس کی بقا اور اسلامی ممالک کے ہاتھوں تعمیر نو ہے۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ رفح میں خواتین اور بچوں کو جلانے کے واقعے نے دنیا کی اقوام کے ضمیر کو جگا دیا ہے۔

حتیٰ کہ اسرائیلی حکومت کے حامی بھی بولنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button