پاکستان

ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کا دو ماہی اجلاس

شیعیت نیوز: ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کا دو ماہی اجلاس 12 مئی کو موسسہ باقرالعلوم کی میزبانی میں قم المقدس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کی۔

اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی بیرون ملک فعالیت اور دفاتر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹس کو سامنے رکھتے ہوئے فعالیت کی مختلف جہات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ کراچی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

اس موقع پر تنظیمی سرگرمیوں کو وطنِ عزیز پاکستان کی قومی و سیاسی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کے بدلتے حالات اور فلسطین و غزہ نیز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے تناظر میں بھی دیکھا گیا۔

مختلف شعبہ جات کی موصولہ تنظیمی کارکردگی رپورٹس کی روشنی میں بیرون ملک تنظیمی فعالیت کے حوالے سے اہم نکات اور تجاویز کو بھی منضبط کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button