اہم ترین خبریںپاکستان

کوئی مسلمان یزید کو اپنا امام نہیں مان سکتا، علامہ سبطین سبزواری

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ناصبی مولوی عبدالخالق بھٹی کی طرف سے یزید کی وکالت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔

اسلام کے لبادے میں دشمنان آل رسول ناصبی عناصر یزید کا دفاع کر کے نعوذ باللہ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے قیام کربلا کو اسلام کیخلاف اقدام ثابت کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

یزید کی چار سال تین مہینے چھ دن کی حکومت میں اس ملعون نے اسلام اور مسلمانوں کیساتھ ایسے مظالم کئے کہ انسانیت شرما گئی۔

یزید نے اپنی حکومت کے پہلے سال ’اسلام کی تبلیغ اور ترویج ‘کچھ اس طرح سے کی کہ آل رسولؑ کو شہید کر دیا۔

دوسرے سال اسلام کی خاطر یزید نے ’واقعہ حرہ‘ کیا، جس میں کئی اصحاب رسول کا قتل عام اور عام مسلمانوں کا قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وکلا پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ سید علی اکبر کاظمی

1500 سے زائد کنواری لڑکیوں سے زنا، مسجد نبوی کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے مسجد نبوی میں گھوڑے اور خچر باندھے گئے، 15 دن تک مسجد نبوی میں اذان نہیں ہوئی۔ کیا یہ اسلام کی خدمت ہے؟ جس پر ناصبی مولوی فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یزید کی حکومت کے تیسرے سال شہر مقدس مکہ مکرمہ پر چڑھائی کی گئی۔ خانہ کعبہ کو جلایا اور توڑا گیا۔

شراب نوشی کرتا اور تارک الصلٰوة تھا۔حلال کو حرام اور حرام کو حلال سمجھتا تھا۔

یزید دین پیغمبر کا مذاق اڑانے والا اور قرآن کی توہین کرنیوالا تھا۔

دنیائے اسلام خود فیصلہ کر لے کون لوگ ہیں جو یزید جیسے فاسق و فاجر اور ملعون شخص کو اپنا چھٹا امام، خلیفہ رسول اور رحمت اللہ کا مصداق سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button