ایران

آج کی علمی تحریک مکتب امام صادقؑ کی دین ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مروارید

حوزہ علمیہ خراسان میں درس خارج کے استاد نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام مذہب تشیع کے سربراہ کی حیثیت سے شیعوں پر ایک بہت بڑا حق رکھتے ہیں، اگر کوئی شخص امام صادق علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے سلسلے میں مطالعہ کرے تو اس پر یہ حقیقت عیاں ہو جائے گی۔

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ خراسان کے درس خارج کے استاد نے مذہب تشیع کے سربراہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت پر تعزیت پیش کیا۔

امام جعفر صادق علیہ السلام مذہب تشیع کے سربراہ کی حیثیت سے شیعوں پر ایک بہت بڑا حق رکھتے ہیں.

اگر کوئی شخص امام صادق علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے سلسلے میں مطالعہ کرے تو اس پر یہ حقیقت عیاں ہو جائے گی۔

دین اسلام کو حضور اکرم ﷺ کے دور میں تقویت ملی اور دین اسلام کی تبلیغ پیغمبراسلام (ص) کے توسط سے انجام پائی۔

اس کے بعد جنگوں کا دور آیا، لیکن اسی دوران حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب (ع) نے اسلامی ثقافت کو نہج البلاغہ کی شکل میں پیش کیا۔

جو کہ علوم اسلامی اور حکمت کا ایک مواج سمندر ہے، یہ کتاب عالم اسلام کے سر کا تاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے ممتاز سرجن صیہونی قید میں شہید ہو گئے ہیں

رسول اکرم ﷺ کے بعد انسانی کمالات اور اقدار زمانےکے حالات اور مشکلات کے اعتبار سے ایک امام سے اگلے امام تک منتقل ہوتے رہے۔

کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت نے دین کی ترویج و توسیع کے لیے کلیدی بنیاد فراہم کی اور اس کے بعد امام سجاد علیہ السلام کا دور آیا اور یہ دور علم سے بھرپور تھا، جیسا کہ صحیفہ سجادیہ خود گواہ ہے۔

اس دور کے بعد امام باقر ؑاور امام صادق علیہما السلام نے علم کی ترویج میں بے پناہ کوششیں کیں۔

یہاں تک کہ آج جو کچھ شیعہ مراجع کرام اور علماء ذوی الاحترام کے پاس ہے، وہ سب کچھ علم امام صادق علیہ السلام کی ہی دین ہے۔

شیعہ اور سنی دونوں ہی امام صادق علیہ السلام کے شاگرد ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button