پاکستان کی اہم خبریں

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔

شیعیت نیوز : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری گروہ جب دلیل نہیں دے سکتا تو توہین کے فتوے لگاتا ہے، مولانا یسیٰین قادری

شمولیت تسلیم ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button