اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ڈرون مار گرانے کے تزویراتی پیغامات

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں داخلے کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کے 5 جدید ترین ڈرون مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جن میں سے آخری ڈرون ہرمیس 450 پچھلے دنوں مار گرایا۔

اس سلسلے میں ماہرین کا خیال ہے کہ حزب اللہ نے جنگ کے آغاز سے ہی ایک مخصوص حکمت عملی کے فریم ورک کے اندر صیہونی حکومت پر ایک نئی ضرب لگانے کی کوشش کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی امور کے ماہر ہانی الدالی نے کہا: حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ڈرون گرائے جانے سے صیہونی حکومت کے لیے بہت سے پیغامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نظم جو رہبر انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے موقع پر پڑھی

المیادین کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ایک مخصوص حکمت عملی کے دائرے میں اپنی کارروائیوں کو وسعت دیتی ہے۔

دشمن کو عسکری نوعیت کے پیغامات دیتی ہے جو کہ سیاسی منظرنامے اور زمینی حقیقت میں جھلکتی ہے۔

حزب اللہ کے آپریشنل رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے فوجی اقدامات قابض حکومت کی فوج پر اپنی برتری ثابت کرنے پر مبنی ہیں۔

جہاں ہم دیکھتے ہیں کہ حزب اللہ نے اپنی کارروائیوں کو منظم انداز میں خاص طور پر حالیہ مہینوں میں زمینی اور فضا میں اپنی دفاعی طاقت دکھانے پر مرکوز رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button