ایران

نظم جو رہبر انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے موقع پر پڑھی

شیعیت نیوز: اسرائیل کے خلاف انجام پانے والے آپریشن وعدہ صادق کو انجام دینے سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی رہبر معظم حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں حاضر ھوئے۔

تاکہ غاصب اسرائیلی فوجی اہداف پر حملے کی فائنل اجازت لے سکیں اور ولی فقیہ کی تازہ ترین پالیسی جان سکیں۔

سردار سلامی کے بقول حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسرائیلی فوجی اہداف پر حملے کی اجازت ایک پراسرار شعر پڑھ کر دی جو کچھ اس طرح ہے۔

تو را است معجزه در کف ز ساحران مهراس ع

صا بیفکن و از بیم اژدها مگریز

تو خود صاحب معجزہ ہے رستے کے ساحروں سے نہ گھبرا؟

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملہ سے اسرائیلی ہوئی اڈے کو نقصان ہوا:بی بی سی نیوز کی چشم کشا رپورٹ

اپنے عصا کو پھینک اور ساحروں کے جادویی اژدھا سے خوفزدہ نہ ہو

اور پھر رہبر معظم حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سورہ اعراف کی آیت نمبر 117 کا یه حصہ تلاوت فرمایا:

وَ أَوْحَيْنَا إِلَى‌ مُوسَى‌ أَنْ أَلْقِ عَصاكَ

ترجمہ: اور ہم نے موسیٰ (ع) پر وحی کی کہ (ان ساحروں کے مقابل) اپنا عصا کو پھینکو۔

قرآن مجید کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا پھینکنے سے نہ فقط فرعون کی مدد کو آئے ساحروں کے سحر کا کام تمام ہو گیا تھا بلکہ فرعونی جابرانه ظالم سلطنت کا کام تمام ھوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button