اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی رژیم امریکی مدد کے بغیر ایران کا سامنا نہیں کر سکتی، ناصر ابو شریف

شیعیت نیوز: تہران میں موجود فلسطینی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی” کے نمائندے "ناصر ابو شریف” نے عالمی اسلامی بیداری فورم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران و انقلابی گارڈز کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد اسرائیل کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح اپنی ساکھ کو بچا سکے اور یہ کہہ سکے کہ وہ کوئی ردعمل دے سکتی ہے۔

مگر حالیہ طاقت کے توازن کے مد نظر اسرائیل کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کو چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی صیہونی اپنے کسی ہدف کو پانے میں ناکام رہے۔

صرف شمالی غزہ اُن کے قبضے میں ہے جب کہ جنوب میں یمن، صیہونی رژیم کی تجارتی لائف لائن منقطع کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا دورہ شیعہ سنی مسلمانوں کیلیے باعث مسرت اور تاریخی ثابت ہو گا، حسن عارف

جہاد اسلامی نے کہا کہ اس صورت حال میں اسرائیل یکطرفہ طور پر ایران کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھا سکتا مگر یہ کہ امریکہ یا کوئی مغربی ملک تل ابیب کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ اِن دنوں مغرب اور امریکہ کو خود کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

مغرب کو اقتصادی و سیاسی بحران درپیش ہے۔ امریکہ انتخابات میں مصروف ہے اور اسی دوران چین کے ساتھ اس کا اقتصادی و سیاسی ٹکراو بھی چل رہا ہے۔

ناصر ابو شریف نے کہا کہ اس سارے منظرنامے میں صیہونی حکومت کے ایران مخالف دعوے و دھمکیاں مضحکہ خیز ہیں اور ان پر عملدر آمد ممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button