اہم ترین خبریںایران

قم المقدسہ میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

شیعیت نیوز: قم المقدسہ میں شہید عارف حسینی ہال میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر انجمن محبان آل یاسینؑ،انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین اور مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں مختلف مقررین نے آل سعود کے مظالم کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

شعرائے کرام مولانا سید عامر عباس عابدی نوگانوی اور مولانا اظہر باقر خان جونپوری نے بقیع اور حضرت فاطمہ زہرا (س) کے حوالے سے اشعار پیش کئے۔

ایرانی معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو سال پہلے جب آل سعود نے جنت البقیع کو مسمار کیا تھا تو پندرہ مفتیوں نے جنت قبور پاک کو مسمار کرنے کا فتویٰ صادر کیا تھا، اس سلسلے میں انہوں نے چند چیزوں کے بارے میں بیان کیا تھا کہ کیا کیا چیزیں اسلام کے خلاف ہیں۔

شیعہ علماء نے اس کے جواب میں کتابیں لکھیں، وہابیت اس وقت قدیمی اور ماڈرن دو حصوں میں تقسیم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملے سے ثابت ہوا کہ صہیونیوں کی غنڈہ گردی کا دور ختم ہوا، حماس

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی کہ اس عظیم مناسبت پر اس طرح کی کانفرنس منعقد کی گئی۔

ہمیں چاہیے کہ اس طرح کے کانفرنس منعقد کر کے آئندہ نسل تک اس پیغام کو پہنچائیں کہ جنت البقیع میں ائمہ معصومین علیہم السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی قبور کو کس نے مسمار کیا تھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید احتشام عباس زیدی نے کہا کہ عالم اسلام میں جہالت سب سے بڑا مرض ہے۔

داعش، طالبان، بوکوحرام وغیرہ جیسے دہشت گرد عناصر جہالت اور وہابیت کے پروردہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button