اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

ایران کا حملہ امریکہ اور اسرائیل کی اسٹریٹیجک شکست ہے، جان بولٹن

شیعیت نیوز:ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کو بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے علاوہ امریکہ کی بھی بڑی شکست قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے ایرانی حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل دونوں کو اسٹریٹیجک شکست سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو چاہئے کہا ایرانی حملے کا جواب دینے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کرے۔

یاد رہے کہ ایرانی حملے کے بعد سابق امریکی اعلی عہدیدار نے کہا تھا کہ کم از کم چار ایرانی میزائل نقب میں واقع صہیونی فوجی اڈے پر لگے ہیں جس سے اڈے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملے کے بعد اسرائیل دفاعی پوزیشن میں آ گیا،پاکستان

انہوں نے کہا کہ نواتیم کے ہوائی اڈے پر پانچ میزائل گرے ہیں جو اسرائیل دفاعی سسٹم کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ میزائل گرنے کے بعد اڈے پر کھڑے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اسرائیلی اعلی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فضاوں میں ایرانی ڈرون طیارے نمودار ہوتے ہی نواتیم ہوائی اڈے سے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کا جہاز دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی ڈرون حملوں کے بعد نواتیم ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے اڈے کا بڑا حصہ ناکارہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button