اہم ترین خبریںلبنان

غزہ میں اسرائیل کی شکست کے آثار نمایاں ہورہے ہیں، سید حسن نصر اللہ

شیعیت نیوز: عالمی یوم القدس کی مناسبت سے لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس قرار دیا تھا اور اس موقف کا بین الاقوامی تعلقات پر خاصا اثر پڑا ہے۔

انقلاب سے پہلے شاہی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تزویراتی تعلقات تھے اور تہران میں اسرائیلی سفارت خانہ تہران کے سفارت خانوں میں سب سے اہم تھا لیکن ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے اس کی جگہ فلسطینی سفارت خانہ بن گیا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ امام خامنہ ای بھی ہر موقع پر اسی موقف کا اعادہ کیا ہے صہیونی حکومت سے دشمنی سیاسی نظریات اور رجحانات سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی دشمن کو عبرتناک سزا ملے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

ایران نے اس حوالے سے سیاسی، اقتصادی اور اجتماعی حوالے سے بہت قیمت ادا کی ہے۔ حال ہی میں جنرل زاہدی کو شام میں شہید کیا گیا۔

ایران نے امریکہ کے ساتھ حساس معاملات میں بھی براہ راست مذاکرات سے انکار کیا ہے۔ سابق صدر ٹرمپ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایرانی امریکی فریب میں نہیں آئے۔

ایران نے خطے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے بہت سے توسیع پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنادیا۔ خطے میں مزاحمتی گروہوں کی پوزیشن کو مستحکم اور مضبوط کیا ہے اور اس راہ میں شہید قاسم سلیمانی جیسے عزیز ترین افراد کو قربان کیا ہے۔

طوفان الاقصی نے صہیونی حکومت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اگر امریکہ مدد کرنے نہ آتا تو اسرائیل نابود ہوچکا ہوتا۔ امریکی اور اسرائیلی بھی اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button