یمن

دشمن کا ہم پر حملہ ہمیں فلسطین کی مدد سے نہیں روک سکتا، محمد علی الحوثی

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ دشمن کی طرف سے یمن کی سرزمین پر جارحیت ملک کو فلسطین کی مدد سے نہیں روک سکتی۔

شیعیت نیوز :  یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن "محمد علی الحوثی” نے کہا کہ دشمن کا ہماری سرزمین پر حملہ ہمیں فلسطین کی مدد سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر کے ساحلوں سے یا اس سے باہر، ہم اپنے ملک کے دفاع اور فلسطین کی مدد کے مطلوبہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ابھی بھی بہت سے فوجی سرپرائز باقی ہیں۔

کچھ فوجی آپریشنز کو مخصوص حکمت عملی کے تحت میڈیا میں عام نہیں کیا گیا ہے۔

الحوثی نے واضح کیا کہ خدا کے فضل سے مسلح افواج کی کارروائیوں میں توسیع  اور زبردست حملوں کے ذریعے، ہم نے امریکہ کی عسکری بالادستی کے پروپیگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حکومت کے اعلی حکام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات

واضح رہے کہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت میں وہ مقبوضہ فلسطین کی  بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں کو بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یمنی فوج نے اس فریم ورک میں کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور مقبوضہ علاقوں کی جنوبی بندرگاہوں کو بہت زیادہ اقتصادی نقصان پہنچایا ہے۔

لیکن دوسری طرف جارح امریکی اور برطانوی اتحاد نے غزہ کے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی کھلی حمایت میں بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حمایت کے بہانے کئی بار یمن کی سرزمین پر حملے کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button