ایران

ایرانی حکومت کے اعلی حکام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بدلے اسرائیل کے منہ پر زوردار طمانچہ مارنے کا اعلان کیا ہے۔

شیعیت نیوز : رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 3 اپریل 2024 کی شام ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔

انھوں نے کہا کہ نسل کشی، قتل عام اور عورتوں، بچوں، مریضوں اور اسپتالوں پر حملے جیسے صیہونی حکومت کے جرائم کی حالیہ تاریخ میں کوئي مثال نہیں ملتی.

جرائم اس حد تک ہیں کہ یورپ اور امریکا میں مغربی کلچر کے پروردہ افراد تک نے صدائے احتجاج بلند کر دی ہے۔

رہبر انقلاب کے مطابق صیہونیوں کی شکست غزہ پر حملے کے اعلان کردہ اہداف کے حصول میں ناکامی ہے۔

وہ چاہ رہے تھے کہ مزاحمتی تنظیموں خاص طور پر حماس کو پوری طرح ختم کر دیں جبکہ آج حماس، جہاد اسلامی اور غزہ کے تمام مزاحمتی گروہ مشکلات برداشت کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت پر وار کر رہے ہیں۔

صیہونی اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئے ہیں اور اس سے ان کے نکلنے کا کوئي امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی، اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، علامہ ظفر عباس

کہا کہ صیہونی حکومت روز بروز زیادہ کمزور اور اپنے زوال اور خاتمے کے زیادہ قریب ہوتی جائے گي۔

ہمیں امید ہے کہ ہمارے جوان اس دن کو دیکھیں گے جب قدس شریف مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہوگا اور وہ وہاں نماز ادا کریں گے اور عالم اسلام غاصب حکومت کے خاتمے کا جشن منائے گا۔

اس سلسلے میں مزید کہا کہ اسلام، مزاحمت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن، ان تبدیلیوں کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں اور اس کے ساتھ ہی انھیں یہ بھی جان لینا چاہیے کہ وہ اس خطے میں اسلامی معاشرے پر حکمرانی نہیں کر سکتے۔

اس سال کا یوم القدس غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایک عالمی  قیام ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button