پاکستانمقبوضہ فلسطین

حکومت یوم القدس سرکاری سطح پر منائے، متحدہ علماء محاذ

کراچی میں آل پارٹیز القدس سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ نے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اسلامی ایٹمی بم، غوری میزائل کے رخ اسرائیل کی طرف کردیں تو تین گھنٹوں میں اسرائیل فلسطین چھور کر بھاگ جائے گا۔

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بسلسلہ عالمی یوم القدس 17واں سالانہ آل پارٹیز القدس سیمینار منعقد ہوا۔

اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ غزہ فلسطین میں فوری جنگ بندی، غذائی و طبی امداد پہنچانے میں اسرائیلی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع اوران کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

متحدہ علماء محاذ پاکستان 25 رمضان جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر ایمانی غیرت و جذبہ کے ساتھ منائے گی۔

بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینی کا یوم القدس منائے جانے کا جرأت مندانہ دور اندیشانہ اعلان قابل تقلید و تحسین و ستائش ہے۔

اسرائیل و امریکہ غزہ میں اپنی خونی جنگ ہار چکے ہیں۔

حماس و دیگر مجاہدین نے لازوال عظیم قربانیاں دے کر بدر و اُحد، خیبر و خندق و تبوک جیسے غزوات کی یادیں تازہ کردی ہیں۔

ملت اسلامیہ بیت المقدس کے تحفظ کیلئے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں قحط کے آثار، عالمی عدالت نے دیا انتباہ

صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اسلامی ایٹمی بم، غوری میزائل کے رخ اسرائیل کی طرف کردیں تو تین گھنٹوں میں اسرائیل فلسطین چھور کر بھاگ جائے گا۔

سندھ حکومت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس سرکاری سطح پر منائے۔

سیمینار سے علامہ حسن شریفی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، ہندو مذہبی اسکالر منوج چوہان، مگن سنگھ، موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، مولانا اظہر فاروقی نے بھی خطاب کیا۔

جس میں 100 سے زائد علماء کرام نے شرکت کی اور 25 رمضان کو عالمی یوم القدس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button