اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کے امریکی اتحاد پر ڈرون حملے، سینٹ کام کی تصدیق

شیعیت نیوز: مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ نے یمنی فوج کی جانب سے امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے۔

سینٹ کام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے مسلسل دوسرے دن امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے تاہم امریکی فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے یمنی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

ایکس پر بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے ڈرون طیاروں کے ذریعے امریکی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا تاہم بیان میں کسی قسم کے نقصان کے بارے میں بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ فلسطین : حزب اللہ کے شبعا کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے حملے

یاد رہے کہ یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت ختم ہونے تک یمنی فوج بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رکھے گی۔

اور کسی کشتی کو صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

دراین اثناء انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں اب تک دشمن کی کشتیوں پر 63 حملے کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button