پاکستان کی اہم خبریں

صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی، ڈاکٹر رضا امیری مقدم

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ایک ملاقات میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں فروغ کی گنجائش بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے میں بھی ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر امیری مقدم نے اس ملاقات میں آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کا پر خلوص سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او لاہور کا کل بروز جمعہ “یوم آگاہی مسئلہ قدس” منانے کا اعلان

ایرانی سفیر امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان تاریخی دوست ہیں اور ان کے باہمی تاریخی، مذہبی اور ‍ثقافتی تعلقات کی جڑیں بہت مضبوط ہیں۔

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تجارت اور بینکاری کے شعبوں کے ساتھ ہی فضائی اور زمینی نقل و حمل کے شعبوں میں بھی تعاون میں فروغ کو ضروری قرار دیا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ صدر آصف علی زرداری کے دور صدارت میں تہران اور اسلام آباد کے تعلقات میں فروغ کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button