اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو بند کرنے کا صیہونی منصوبہ

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں احتجاج بڑھنے اور مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونیوں کی ممکنہ یلغار کے بہانے آئندہ دنوں میں مسجد الاقصی کو بند کرنے کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کا دروازہ ایسی حالت میں بند کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے کہ انتہا پسند صیہونی کچھ کچھ دن پر تل ابیب کے انتہا پسند حکام کے اکسانے پر اور ان کی سرپرستی میں مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہيں۔

اور اس مقدس مقام کی پوزيشن تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی وزیراعظم کا غزہ سےمتعلق قرارداد کے نفاذ پر زور

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے داخلی سیکورٹی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر، اس سے قبل مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرچکا ہے تاہم صیہونی کابینہ نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی ۔

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سات اکتوبر سے صیہونی حکومت مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخل ہونے کے سلسلے میں کئی طرح کی شرطیں لگا چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button