جیل میں عمران خان سے علامہ راجہ ناصر کی حالیہ ملاقات میں سینیٹر بنانے پر اتفاق ہوا ،خصوصی رپورٹ
علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ انہیں سینیٹر بننے پر مبارک باد دی۔ وہ فرما رہے تھے میں نے پہلے بھی کاغذات پی ٹی آئی کی قیادت خصوصا عمران خان کے اصرار پر جمع کروائے تھے

شیعیت نیوز: دانشور ابن حسن نے سوشل میڈیا پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقت کے احوال کے بارے میں لکھا ہے کہ
علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ انہیں سینیٹر بننے پر مبارک باد دی۔ وہ فرما رہے تھے میں نے پہلے بھی کاغذات پی ٹی آئی کی قیادت خصوصا عمران خان کے اصرار پر جمع کروائے تھے
اور ایک روز قبل جب میں جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے گیا تو میں نے انہیں کہا میں کاغذات واپس لے رہا ہوں
کیونکہ ممکن ہے پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو یہ بات ناگوار گزرے کہ سینیٹر ان کی پارٹی کے باہر سے آئے لہذا میں نہیں چاہتا کہ ہماری وجہ سے پی ٹی ائی کی صفوں میں کوئی اختلاف پیدا ہو۔
لیکن عمران خان نے کہا کہ آپ کاغذات واپس نہیں لیں گے ہمارے امیدوار آپ ہی ہیں ہم آپ کو سینیٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ رقم!علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب
جب پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی کی کسی رجسٹرڈ پارٹی میں شمولیت کی بات ہورہی تھی
تو اس وقت بھی علامہ راجا ناصر عباس نے عمران خان کے اصرار کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے آپشن کو پی ٹی آئی کے لیے زیادہ موزوں قرار دیا۔
اس وقت بھی وجہ یہی تھی کہ وحدت مسلمین کیوجہ سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف پیدا نہ ہو۔
راجہ صاحب کے اس ایثار، صداقت اور قربانی کے جذبے کی؛ وہ بھی پاور پالیٹکس کے اس دور میں جتنی قدر بھی کی جائے کم ہے۔
راجا صاحب جب سے پاکستان کے سیاسی افق پر نمودار ہوئے ہیں انہیں مظلوموں کی آواز بنتے دیکھا ہے۔
وہ سادہ زیست اور درویش آدمی ہیں۔ وہ محض اقتدار اور کرسی کی خواہش سے دور ہیں۔
یہ مظلوم اور محکوم عوام کی ضرورت ہے کہ راجہ صاحب جیسی شخصیات اقتدار کے ایوانوں میں ہوں تاکہ عوام کی حقیقی ترجمانی ممکن ہوسکے۔
امید کرتے ہیں پی ٹی آئی کے دوستوں سمیت تمام سیاسی رہنما ملک کے سیاسی افق پر نمودار ہونے والے اس نئے ستارے کو کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے۔
اور ان کی بصیرت اور فکر و دانش کو قوم کے مفاد میں عملی ہونے دیں گے۔