اہم ترین خبریںپاکستان

مسلم ممالک اپنے تنازعات میں صلح امام حسنؑ کو نمونہ عمل بنائیں، متحدہ علماء محاذ

علماء مشائخ و ذاکرین نے سیدنا امام حسنؑ کی سیرت و کردار اور ان کے افکار و مشن پر عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام حسنؑ کی صلح و سیرت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، مسلم حکمران غزہ میں مستقل فوری جنگ بندی اور ہر قسم کی امداد پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام نواسہ رسولؐ جگر گوشہ علیؑ و بتولؑ سردار جنت، سیدنا امام حسنؑ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

علماء مشائخ و ذاکرین نے سیدنا امام حسنؑ کی سیرت و کردار اور ان کے افکار و مشن پر عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام حسنؑ کی صلح و سیرت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

مسلم ممالک اپنے تنازعات میں صلح امام حسنؑ کو نمونہ عمل بنائیں۔

مسلم حکمران غزہ میں مستقل فوری جنگ بندی اور ہر قسم کی امداد پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کریں، تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کریں۔

امام حسن نے اسلام و امت کی حفاظت و امن کیلئے اپنی خلافت قربان کردی۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہانیہ تہران پہنچے، ہوگی اہم پریس کانفرنس

ان کا کہنا تھا کہ شبیہ رسولؐ سیدنا امام حسنؑ صبر و استقامت کے پیکر اور عدل و سخاوت کے بھی امام تھے۔

نبیؐ کے گھرانے کی خوشی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں، امام حسنؑ کی پیدائش پر نبیؐ نے خوشی کا اظہار فرمایا۔

امام حسنؑ نے سانحہ کربلا اور اس کے کردار کو زندہ رکھا، آخری عمر تک مصائب و آلام کے باوجود عزیمت و استقلال پر قائم رہے اور حفاظت دین و حق پر آنچ نہیں آنے دی۔

سیدنا امام حسنؑ کے یوم ولادت کی تقریبات سے شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، حجة الاسلام علامہ حسن شریفی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، مولانا علی المرتضیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ معروف نعت و منقبت خواںو شاعر اہل بیت، کمال امروہوی، خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، حسین الدین شاہ رحمانی نے امام حسنؑ کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button