اہم ترین خبریںلبنان

صیہونی فوج پر حزب اللہ لبنان کے تابڑ توڑ حملے، ہزاروں صیہونی فرار

شیعیت نیوز:حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس نے دو فیف نامی صیہونی آبادی میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع زرعیت اور المطلہ نامی صیہونی علاقوں میں بھی صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے آغاز کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اس غاصب حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی غیر سرکاری تنظیمیں بھی مالی بحران کا شکار

جس کے سبب صیہونی آبادی والے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گيا اور ہزاروں صیہونی، مزاحمتی فورسز کے حملوں کے خوف سے ان علاقوں سے فرار پر مجبور ہوگئے۔

صیہونی فوج نے بھی اس دوران لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے فضائی اور توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button