اہم ترین خبریںیمن

امریکہ اور برطانیہ صیہونی حکومت کو غزہ پر جارحیت کی ترغیب دلا رہے ہیں: یمن

شیعیت نیوز: تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت جاری رہنے کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ صرف صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت کو غزہ کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی ترغیب دلا رہے ہیں۔

محمد عبدالسلام نے تاکید کی کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت جاری رہنے کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی غیر سرکاری تنظیمیں بھی مالی بحران کا شکار

اور صیہونی حکومت، امریکہ اور برطانیہ کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے اب تک کئی جہازوں پر حملے کئے جا چکے ہیں اور انھوں نے تاکید کی ہے کہ جب تک صیہونی جارحیت اور غزہ کا محاصرہ جاری ہے فلسطینیوں کی حمایت میں ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور باب المندب میں صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کے علاوہ دیگر بحری جہازوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور انھیں سیکورٹی حاصل رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button