پاکستان

آئی ایس او لاہور کے زیر اہتمام آغا سید علی موسوی کی برسی کا پروگرام منعقد ہوا

آئی ایس او پاکستان لاہور کے زیراہتمام آغا سید علی موسوی کی برسی کا پروگرام کشمیریہ مسجد موچی دروازہ لاہور میں منعقد ہوا

شیعیت نیوز : 10 رمضان المبارک کو آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آغا سید علی موسوی کی برسی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام کشمیریہ مسجد موچی گیٹ لاہور میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جس میں علاقائی لوگوں نے شرکت کی اور قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔

برسی میں لاہور بھر سے نوجوان اور بزرگان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار، انجمن حسینیہ کی پیواڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت

مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے پروگرام میں شرکت کی اور حالات حاضرہ اور ایسے بزرگان کی سیرت کو اپنانے پر گفتگو کی۔

برسی کے پروگرام میں علامہ شبیر بخاری صاحب بھی شریک ہوئے اور مرحوم کے افکار و خدمات پر تبصرہ کیا۔

اس دوران مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف بھی موجود تھے اور خطاب بھی کیا۔

آخر پر علامہ جواد موسوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تمام شرکاء کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button