پاراچنار، انجمن حسینیہ کی پیواڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت
اپنے ایک بیان میں انجمن حسینیہ پاراچنار کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ ضلع کرم میں بحالی امن کے خلاف ایک سازش ہے، اگرچہ ہم ضلع کرم میں پائیدار امن چاہتے ہیں لیکن سازشی عناصر اس امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

شیعیت نیوز : انجمن حسینیہ پاراچنار کے ترجمان نے کہا ہے کہ انجمن حسینیہ جملہ طوری بنگش اقوام کل پیواڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع کرم میں بحالی امن کے خلاف ایک سازش ہے، اگرچہ ہم ضلع کرم میں پائیدار امن چاہتے ہیں لیکن سازشی عناصر اس امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
لہٰذا ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کل گاڑی پر پتھر پھینکنے اور پیواڑ میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کرار واقعی سزا دی جائے۔
تاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان بے نقاب ہوکر ضلع کرم میں امن و امان برقرار رکھ سکے۔
لہذا ہم ضلع کرم کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں اور ہمارے ساتھ امن کے اس سفر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ
پُرامن کرم ہم سب کیلئے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، جب تک ہم غلط کو غلط نہ کہیں اور سازشی عناصر کو صحیح معنوں میں بے نقاب نہ کریں تب تک ضلع کرم میں امن و امان کو خطرہ ہے۔
لٰہذا ریاستی ادارے کل دو چیک پوسٹوں کے درمیان واقع پذیر واقعہ دقیق انداز میں چھان بین کرکے غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں۔
ضلعی پولیس تاحال اس طرح کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے۔