پاکستان

ام المومنینؑ حضرت خدیجہ س کا یوم وفات، علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اسلام کے سب سے پہلے محسن اور حضور اکرم کے سب سے پہلے محافظ و مربی حضرت ابو طالب ؑ اور حضرت خدیجہ الکبری ؑ ہیں۔

حضرت ابو طالب ؑ نے اپنی قوت و حشمت و مقام اور اپنی اولاد اور حضرت خدیجہ الکبری ؑ نے اپنی حیثیت اور اپنے پاکیزہ مال و دولت کے ذریعے شجر اسلام کو ایسی توانائی عطا کی کہ اس کا سایہ پوری کائنات پر پھیلا۔

اور آج تک اسلام کی ترویج و ترقی حضرت خدیجہ الکبریؑ کی قربانیوں کا ثمر ہے یہی وجہ ہے کہ ان دونوں شخصیات کی رحلت کے سال کو پیغمبر گرامی نے ”عام الحزن“ قرار دیا۔

ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریؑ کے یوم وفات (10 رمضان المبارک) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملیکة العرب، ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری ؑ نے خواتین میں سب سے پہلے دین اسلام پر عمل پیرا ہوکر اور تصدیق رسالت کرکے ایک دانشمند خاتون ہونے کا ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام کی جلیل القدر خاتون،حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا

رسالت کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات ان کی زیرکی کی بہت بڑی دلیل ہے۔

اپنے اس عمل اور اپنے جذبہ صادق سے اسلام کی بنیادیں استوار اور مستحکم کیں۔

آپ نے نبوت کو ایسا سہارا فراہم کیا جس کے بعد اسلام کو اطراف و اکناف عالم میں پھیلنے کا موقع ملا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کے تمام طبقات انہی متبرک و مقدس ہستیوں کے اعلی و پاکیزہ کردار سے سبق سیکھیں۔

جاگیردار، صنعت کار اور سرمایہ دار اپنے دین اور عوام کی خدمت کا درس حضرت خدیجہ الکبری ؑ سے حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button