اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی منصوبوں کی جانب سے انتباہ، تحریک حماس کے راہنما اسامہ حمدان

شیعیت نیوز: تحریک حماس کے راہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل، غزہ جنگ سے را‏ے عامہ کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

اس غاصب دشمن کے پاس فلسطین میں قتل عام اور نسل کشی جاری رکھنے کے سوا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی دشمن نے رفح پرحملہ کر کے ملت فلسطین کی نسل کشی کی اپنی حقیقی نیت عیاں کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام کوششیں بروئے کار لائيں گے اور رفح پر زمینی حملہ روکنے کے لئے تمام فریقوں سے گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر صیہونی رجیم کے حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید

اسامہ حمدان نے زور دے کر کہا کہ ہمارا موقف ملت فلسطین کے مفادات اور مطالبات کی حمایت کرنا ہے۔

حماس کے راہنما نے کہا کہ ہمارا مجوزہ منصوبہ جنگ روکنا، غاصب فوجیوں کا انخلا، امداد رسانی کا مرحلہ شروع کرنا اور قیدیوں کا تبادلہ ہے ۔

لیکن بنیادی مسائل کو، کہ جن میں سرفہرست جنگ بندی ہے، نظرانداز کر کے نہيں۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کے حالات کے سلسلے میں فیصلہ کرنا فلسطینیوں کا کام ہے اور غاصب دشمن اور اس کے حامی اس میں مداخلت کرنے کا حق نہيں رکھتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button