اہم ترین خبریںمشرق وسطی

فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور یمنی انصار اللہ کے درمیان ملاقات

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور یمن کی انصار اللہ کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غزہ جنگ کی تازہ ترین صورت حال ،فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور صیہونی رجیم کے درمیان زمینی تصادم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی اس ملاقات میں فلسطینی تحریک حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے نمائندے شریک تھے۔

جس میں صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور غزہ کے مستقبل کے ضروری انتظامات پر بات چیت ہوئی۔

المیادین کے مطابق یہ ملاقات فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی تحریک انصار اللہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو نے صلح کی پیشکش مسترد کردی

اور اس دوران یمنی تحریک نے غزہ کی حمایت میں اپنی بحری کارروائیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انصار اللہ کے نمائندوں نے واضح کیا کہ امریکی اور برطانوی فضائی حملے اس تحریک کو فلسطینی قوم کی حمایت کے عزم سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے انصار اللہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں رمضان المبارک میں ہونے والی کشیدگی کے امکان اور رفح میں ممکنہ جنگ کی تیاری کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔

اس ملاقات میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کے انخلاء، پناہ گزینوں بالخصوص غزہ کے شمالی علاقوں کے مکینوں کی واپسی اور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button