اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی کاز کے خاتمے کے تمام منصوبوں کا مقابلہ کریں گے، پاکستانی وزیر اعظم

شیعیت نیوز: حماس کے سربراہ نے پاکستانی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہیں دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اور ان سے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سیاسی ، سفارتی اور قانونی پلیٹ فارمز پر موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسماعیل ہانیہ نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ غیر مشروط جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈالا جائے۔

اسی کے ساتھ سربراہ حماس نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ ہم فلسطینی کاز کے خاتمے کے تمام منصوبوں کا مقابلہ کریں گے چاہے اس کے لیے ہمیں کوئی بھی قیمت کیوں نا چکانی پڑے اور کتنی ہی قربانیاں کیوں نا دینی پڑیں۔

اپنے خط میں اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویہ اور رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:تکفیریوں میں پھوٹ پڑ گئی۔معاویہ اعظم کوجماعت سے نکال دیا ،جلسوں میں شرکت پر پابندی

اور فلسطین کو دنیا سے ملانے والے تمام راستے کھولے جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی اشیا کی ترسیل ممکن ہوسکے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ غزہ کی آبادی کا محاصرہ ختم ہونا چاہیے تاکہ تباہ شدہ غزہ کی پٹی میں آبادکاری کے جامع منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کیا جاسکے۔

خط میں اسماعیل ہانیہ مزید لکھتے ہیں کہ اسرائیل کے بھیانک جرائم کو آشکار کرنے اور اس کے خلاف مقدمہ چلانے میں مدد کی جائے، اور صیہونیوں کی جانب سے جاری جنگی جرائم اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی پاداش میں اسے سیاسی اور سفارتی سطح پر تنہا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اسرائیل خطے میں مسائل کی جڑ ہے اور اس کا وجود بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button