مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین کے شہر عسقلان پر راکٹوں کی بارش

رمضان المبارک میں غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کے جاری حملوں کے ساتھ ہی فلسطینی مزاحمت نے بھی جارح اسرائیلی فوجیوں کے حملوں کاجواب راکٹوں اور میزائلوں سے دیا ہے۔

شیعیت نیوز : فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے اطراف کے علاقوں کی صیہونی بستیوں اور عسقلان کے علاقے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے باعث پورے علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

یہ راکٹ کے حملے ایسے میں کئے گئے ہيں کہ پانچ مہینے سے زيادہ کے عرصہ سے جارح اسرائيلی فوجی غزہ کے خلاف اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہيں۔

تاہم مزاحمتی گروہوں نے بھی ان حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور ان کے مزاحمت کو نابود کرنے کے وہم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاکھوں اسرائیلی نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے سات اکتوبر کو فلسطینیوں کے خلاف ستر عشروں سے جاری اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے جواب میں طوفان الاقصی کے نام سے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔

اس آپریشن میں دشمن اسرائیل کو مزاحمتی گروہوں نے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button