مقبوضہ فلسطین
لاکھوں اسرائیلی نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں
صیہونی میڈیا نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد پانچ لاکھ بیس ہزار اسرائیلی نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز : فلسطین ذرائع کے مطابق ایک صیہونی ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئيس کے طوفان الاقصی آپریشن اور غزہ جنگ کے نتیجے میں پانچ لاکھ بیس ہزار صہیونیوں کو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے علاج کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کے تعلق سے امریکی رویئے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید
اس سے قبل صہیونی ویب سائٹ والہ نے ایک تحقیق شائع کی تھی جس کے مطابق ایک ہزار چھے سو صیہونی فوجی اور افسران جنگی صدمے کا شکار ہیں اور ان میں سے کم از کم دو سوپچاس جنگ میں حصہ لینے کے قابل نہیں رہے۔