پاکستان کی اہم خبریں

رمضان میں غریب عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے، میجر (ر) گل زمان اعوان

شیعیت نیوز: میجر(ر) گل زمان اعوان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔

معاشی مشکلات، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام نے اپنی امیدیں حکومت سے وابستہ کر رکھی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں۔

ماہ رمضان میں پڑوسیوں، ہمسائیوں کا خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان گناہوں کی سیاہی سے دلوں کو پاک کرنے کا وسیلہ ہے، معصومہ نقوی

بدترین ہیں وہ مسلمان جو ناجائز منافع کماتے ہیں، فوٹو سیشن نہیں حقیقی معنوں میں رمضان سستا بازار میں کھانے پینے کی چیزیں مہیا ہونی چاہیں۔

موجودہ مہنگائی میں غریب عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، اشیاء ضروریہ اور کھانے پینے کی چیزوں پر آزاد کشمیر حکومت سبسڈی دے۔

سرکاری آٹا سمیت گھی، چینی، چاول ،دالیں اور دیگر اشیاء غریب لوگوں کو سستے داموں ملنی چاہیں۔

رمضان المبارک بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہے حکومت اس بابرکت مہینے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button