اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ,سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

 شیعیت نیوز: گزشتہ روز عمرا ن خان سے جیل میں ملاقات کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اڈیالہ جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ نے ملاقات نہ کرنے دی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

اس پر انکا کہنا تھا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے

اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ،علامہ راجہ ناصر جعفری کی عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ

جیل انتظامیہ ایک بارپھر توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔پنجاب میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا

یہ کیسی جمہویت ہے، لوگوں کا ووٹ چھین کر حکومت بنائی گئی

پاکستانی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، کیاصرف دو خاندانوں نے ہم پر مسلط رہنا ہے؟۔

متعلقہ مضامین

Back to top button