اہم ترین خبریںپاکستان

عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ،علامہ راجہ ناصر جعفری کی عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ

جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت نے اڈیالہ جیل کے اعلیٰ حکام کو حکم جاری کیا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی سوموار کے روز تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

شیعیت نیوز:اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریڈنٹ الطاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہ دی۔

جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت نے اڈیالہ جیل کے اعلیٰ حکام کو حکم جاری کیا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی سوموار کے روز تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملاقات کے لیے پہنچے تو اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریڈنٹ جیل ڈی ایس پی الطاف نے عدالتی احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملاقات کرانے سے صاف انکار کر دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں نے اس غیرقانونی عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button