مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حملوں کی امریکی حمایت

صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے رفح پر حملے کے خلاف بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن تل ابیب پر تنقید کے باوجود غزہ کے خلاف جنگ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیعیت نیوز : صیہونی وزیر خارجہ یسرائیل کیٹس نے کہا کہ جو بائیڈن کے بیانات اس حکومت کے رفح پر حملے کے منصوبے کے خلاف نہیں ہیں۔

یسرائیل کیٹس نے ایک تقریر میں غزہ کے جنوب میں واقع رفح سے 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کرانے کے حکومتی دعوے کا بھی اعتراف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ غزہ کے خلاف جنگ کی حمایت کرتا ہے اور وائٹ ہاؤس کی صرف یہی درخواست ہے کہ حملے سے پہلے رفح سے شہریوں کو نکال لیا جائے اور ہم حملے سے پہلے اور آپریشن کے دوران غزہ کے لوگوں کو نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر صیہونی جارحیت، 3 افراد شہید اور متعدد زخمی

صیہونی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو غزہ کے شمال سے جنوب کی طرف منتقل کر چکے ہیں۔

رفح آپریشن سے قبل انہیں مغربی غزہ اور دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

صیہونی نیوز سائٹ "اسرائیل نیوز” کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ کو رفح پر قبضے کے لیے تمام صیہونی سیاسی گروہوں کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button