ایران

ایران نے خلیج فارس میں امریکی کارگو جہاز قبضے میں لیا

شیعیت نیوز: ایران نے خلیج فارس میں امریکی تیل بردار جہاز کو پکڑ کر قبضے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مریضوں کی جانب سے بین الاقوامی حقوق کے عدالتی شعبے میں امریکہ کے خلاف دائر مقدمے میں عدالت نے امریکی تیل بردار کشتی کو قبضے میں لینے کا حکم صادر کیا تھا۔

امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے سویڈش کمپنی کی دوائیں نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں نے جسمانی اور نفسیاتی صدمہ پہنچنے کی شکایت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:او آئي سی ،اسرائیل کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے : ایران وزیر خارجہ

عدالت نے مقدمے کی کاروائی کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکی کشتی کو قبضے میں لے کر سامان کو ضبط کیا جائے۔

کشتی پر لدے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمت 5 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button