مقبوضہ فلسطین

برطانیہ کے شہر برسٹل میں فلسطین کے حامیوں کا اجتماع

فلسطینی حامیوں نے برطانیہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی اسلحہ جاتی مدد کے خلاف، برطانیہ کے شہر برسٹل میں ہتھیاروں کی ایک نمائش کے سامنے احتجاج کیا۔

شیعیت نیوز : فلسطین کے حامیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی جاری رہنے کے خلاف برطانیہ کے شہر برسٹل میں احتجاج کیا۔

نسل کش اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت کی اور غاصب اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی برآمدات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی حامیوں نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پرغزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

ایک بڑا بینر بھی ان کے ہاتھوں میں تھا جس پر لکھا تھا کہ برطانیہ ، صیہونی حکومت کو مسلح کرنے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی میں مشارکت سے ہاتھ کھینچ لے۔

یہ بھی پڑھیں : ناصبی احمد جاوید امریکہ اور اسرائیل کے منحسوس تکفیری ایجنڈا کے ترجمان بن گئے

اسی اثنا میں فلسطینی حامیوں کی ایک اور تعداد نے برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ شائر میں بھی ، صیہونی حکومت کو ایف پینتیس لڑاکا طیاروں کے اسپیئر پارٹس برآمد کرنے والی کمپنی اسمتھ میٹل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے اجتماع کیا۔

اس برطانوی کمپنی کی عمارت کی دیواروں پر سرخ رنگ کا اسپرے کیا۔

سات اکتوبر 2023 کو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، فلسطین کے حامیوں نے برطانیہ کے دارالحکومت اور دیگر برطانوی شہروں میں متعدد بار اسرائیل مخالف مظاہرے کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button