اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج ہوئی بددل، ترجمان سمیت متعدد کمانڈر مستعفی

شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع نے آج پیر کو صیہونی فوجی کمانڈروں کی جانب سے کہ جن میں صیہونی فوج کے ترجمان بھی شامل ہیں، استعفے پیش کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیئن ہاگاری نے بھی استعفی دے دیا ہے۔

جبکہ صیہونی وزارت جنگ نے جنگ غزہ جاری رکھنے کے لئے فوج کی ناتوانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

جنگ غزہ جاری رکھنے پر صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کا اصرار اور رفح پر حملہ، صیہونی حکام اور صیہونی فوجی کمانڈروں کے درمیان شدید اختلافات اور کشیدگی کا باعث بنا ہے۔

صیہونی کابینہ کے نیتن یاہو مخالف رکن بنی گانٹز، جو اس وقت امریکہ میں ہیں جنگ کے مستقبل کے بارے میں امریکیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button