ایران

مشہد: امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: ایران کے شہرمشہد میں حرم رضوی میں عوام اور طلباء نے ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ مظاہرہ امام رضاعلیہ سلام کے حرم مقدس کے صحن قدس میں منعقد کیا گیا، جہاں طلبہ و عوام نے امریکا و اسرائیل کے خلا ف شعار بلند کیے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست نے اپنا درالخلافہ مسلمانوں کی سرزمین بیت المقدس میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس اعلان کی امریکا نے بھی حمایت کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button